لاہور، قصور، سیالکوٹ، پاکپتن ( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز ) پاکپتن میں چوک جمال نہر سے نا معلوم نو جوان کی نعش بر آمد ہوگئی، اہل علاقہ نے نعش دیکھ کر ریسکیو کو طلب کرلیا، غوطہ خور ٹیم نے نعش نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی، نعش کی شناخت جمیعت علماء اسلامفضل الرحمن گروپ کے ضلعی اقلیتی راہنما سابق ممبر ضلع کونسل اکرم وقار گل کے نام سے ہوئی ، اکرم وقار گل کو بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ، جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات پائے گئے ، تھانہ فرید نگر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ، سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے رکشہ ڈرائیور کے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قصور میں پتو کی کے نوا ح میں جا ئیدا د تنا ز ع پر بیٹے نے بہنو ئی سے ملکر فا ئر نگ کر کے اپنی وا لد ہ کو قتل اور بہن کو ز خمی کر دیا ، لاہور شادباغ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرے باپ کوقتل اور بیٹے کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، چاہ میراں میں 50سالہ منور خاں قتل کیا گیا، بیٹا کامران زخمی ہوا، پولیس کے مطابق باپ بیٹا گھر سے کام کیلئے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔