پاکپتن(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گیس سلنڈر کے باعث دھوبی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دکان مالک اور ساتھی بری طرح جھلس گئے ۔بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن کے قریب گیس سلنڈر کے باعث اچانک دھوبی کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر غلام فرید نامی دکان مالک اور اسکا ساتھی بھی جھلس گئے اور قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا،ریسکیو کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود ریسکیو عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مد دآپ کے تحت آگ پر قابو کر دکان مالک اور اسکے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں پرائیویٹ گاڑی پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔