اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت و سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ اپنے وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ کررہی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے عوام پر زوردیا کہ وہ باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئرکی ہے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ عوام کی سہولت کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولا جارہا ہے لیکن انتہائی ضرورت میں ہی سفر کریں۔ ویڈیو میں ٹرانسپورٹرز اورمسافروں کے لئے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔