لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق امسال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کپاس کی فصل پر پتا مروڑ وائرس کا حملہ مشاہدے میں آرہا ہے ۔اس بیماری کے موثر تدارک کیلئے کاشتکار کپاس کی فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنائیں چونکہ پتا مروڑ وائرس کی بیماری سفید مکھی کی وجہ سے پھیلتی ہے لہذٰا جڑی بوٹیوں کی تلفی کپاس کے کھیتوں اور اردگرد موجود کھالوں اور وٹوں سے تلف کرنا بیحد ضروری ہے ۔ یہ جڑی بوٹیاں سفید مکھی کی نہ صرف آماجگاہ کے طور پراستعمال ہوتی ہیں بلکہ کپاس کے پودوں سے غذائی ضروریات میں بھی ان سے مقابلہ کرتی ہیں۔ کپاس کے علاوہ یہ بیماری متبادل میزبان فصلوں مثلاً بھنڈی ،تمباکو،بینگن،توڑی،ٹماٹر،مرچ،بیر اور جڑی بوٹیوں مثلاً اٹسٹ،مکو،لہیہ،کرنڈ،ہزار دانی،کُٹھ کندا،سن ککڑ،اَک ، سکلائی پر بھی پائی جاتی ہیں لہذٰا ان میزبان پودوں،جڑی بوٹیوں و دیگر میزبان پودوں پر سے سفید مکھی کا کنٹرول بھی انتہائی ضروری ہے ۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پتا مروڑ وائرس کی بیماری کے آغاز میں اگر کھادوں کا متوازن استعمال خاص طور پر پوٹاشیم کا متوازن استعمال کیا جائے تو وائرس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔
پتا مروڑ وائرس سفید مکھی کی وجہ سے پھیلتا ہے :محکمہ زراعت
پیر 20 اگست 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 20 اگست 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں