لاہور (سپیشل رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجودپتنگ بازی جاری رہی۔ پولیس نے 90سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس کے مطابق پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ پولیس اہلکار اونچی عمارتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرنے والوں کی فوٹیج بنانے کے بعد گرفتاریاں عمل میں لاتے رہے ۔پتنگ باز دن بھرچھتوں پر چڑھ کر گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ ، ہنجر وال ، سبزہ زار ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت ، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ ،اچھرہ، ملت پارک ، شیر اکوٹ ، سمن آباد، ساندہ ، گجر پورہ ، قلعہ گجر سنگھ ، شالیمار ، گڑہی شاہو، ٹبی سٹی ،اکبری گیٹ ، لوہاری گیٹ ،بھاٹی گیٹ، شفیق آباد ، راوی روڈ ، ہربنس پورہ، باغبانپور، مزنگ ،لٹن روڈ ، فیکٹری ایریا ، غازی آباد ، شمالی چھائونی ، جنوبی چھائونی ، لٹن رو ڈسمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کرتے رہے ۔ڈیفنس کے علاقے میں شہری ندیم کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔