پتو کی(تحصیل رپورٹر) پتوکی اور گردنواح میں ناقص، مضر صحت اور غیر معیاری اشیا خور ونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ۔ذمہ داران نے کاروائی کی بجائے آنکھیں بندکرلیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں منافع خور اور ملاوٹ کے ناسور شہر میں غیر معیاری مصالحہ جات، دالیں، دودھ، مشروبات، آٹا، پانی ملاگوشت اور مضر صحت گھی، عرقیات اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیائفروخت کرکے راتوں رات امیر بننے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت بڑھتاجارہا ہے۔