حبیب آبا د (نما ئندہ92نیو ز) پتوکی اور گردونواح میں منافع خور اور ملاوٹ کے ناسور شہر میں غیر معیاری مصالحہ جات، دالیں، دودھ، مشروبات، آٹا، پانی ملاگوشت اور مضر صحت گھی، عرقیات اور دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرکے راتوں رات امیر بننے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور یہ مکروہ دھندہ انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت بڑھتاجارہا ہے ملاوٹ خور انسانی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہے ہیں مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں بڑی تعداد میں شہری مختلف امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔