حبیب آبا د (نما ئندہ92نیو ز) پتوکی میں تجاوزات کے خلاف مہم کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کے تیسرے روز ہلہ چوک سے تحصیل کچہری چوک تک تمام دکانوں سے شیڈاور تھڑے ختم کر کے جگہ سے دکانداروں کا قبضہ ختم کروادیا گیا ہے ۔آپریشن میں ٹریکٹر ٹرالیوں، کرینوں اورجدید مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے پولیس کی بھاری نفری بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اس موقع پر موجود تھی۔