لاہور(سپیشل رپورٹر)پشاور سیف سٹی منصوبے پر مشاورت کیلئے خیبر پختونخوا کے اعلی سطحی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹیز کے مطابق اعلی سطحی وفد میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور سیف سٹی ڈی آئی جی سلیم مروت ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور کے پی کے پولیس کے سنیئر افسران شامل تھے ۔چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی۔وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ پشاورکو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے ۔ترجمان سیف سٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ جلد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے دورہ کرے گی۔اس سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی رہنمائی فراہم کر چکی ہے ۔