لاہور(اپنے رپورٹر سے ) بڑھتے ہوئے ٹریفک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایل ڈی اے نے پیدل گزر گاہوں پر مشتمل زونز بنانے کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں ۔ اس مد میں کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے یکم نومبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔ کنسلٹنٹ تفصیلی سٹڈی کے بعد اپنی تجاویز ایل ڈی اے کو پیش کر ے گا۔