سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پر امن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن اور دیورا کے ساتھ لگانے کا عمل کشمیری نوجوانوں کے مسلح جدوجہد شروع کرنے کی بنیادی وجہ ہے ۔ سرینگر میں اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں حریت قیادت نے کہاکہ بھارت کی سخت گیر پالیسیاں ،سیاسی سرگرمیوں پر قدغن اورکشمیری جوانوں کو دیوارکے ساتھ لگانے کاعمل ہی بدترین تشدد کو فروغ دے رہا ہے ۔