لاہور(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کسی اور سیاسی جماعت میں شامل ہو جائیں اور اس کا اظہار ہمارے قائد ین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی کر چکے ہیں ایک مخصوص جماعت کے لئے سارا میدان سجایا جارہا ہے۔ اور اس کے لئے ایک ایسی فضاء بنانے کی کوشش کی جارہے کہ صرف وہی انتخابی مہم چلائے باقی لوگوں کو تو الیکشن مہم سے بھی روکا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان سب باتوں کے باوجود جو پیدائشی جیالے ہیں اور جو بھٹو شہید سے دلی محبت کرتے ہیں وہ کسی بھی قیمت پر بھٹو شہید کی پارٹی سے بے وفائی نہیں کریں گے ۔