ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’’لعل سنگھ چڈھا‘‘ ہے جو امریکی فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہو کر بنائی جارہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک فلم نہیں بلکہ تاریخی حوالہ ثابت ہوگی کیونکہ اس فلم میں بابری مسجد کی شہادت سے لیکر مودی سرکار کی حکومت میں ہونیوالے اقدام دکھائے جائیں گے جبکہ دنیا دیکھے گی کہ گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا۔فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں گے ، فلم دسمبر 2020ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔