ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن بھارتی طیارے کو حادثے سے بچانے میں مدد فراہم کرنے پر پاکستانی شہری کی شکر گزار، پاکستانی ادارے کے اس اقدام کو انسانیت کی جیت قرار دیدیا۔ روینا ٹنڈن نے ٹویٹ کرتے ہوئے جے پور سے مسقط جانیوالی پرواز کو حادثے سے بچانے والے پاکستانی ہیرو کے اقدام کو سراہا۔ روینا نے لکھا کہ جب انسانیت سیاست سے جیت جائے ۔ ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر نے جے پور سے مسقط جانے والی پرواز کو تباہ ہونے سے بچایا تھا۔واضح رہے کہ حادثے سے بال بال بچنے والی پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔