لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور چیف منسٹر شکایت سنٹر پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شکایات کا ازالہ کر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر901پرائس کنٹرول کی شکایات موصول ہوئیں اور745شکایات کو حل کر دیا گیا ہے ۔ کینٹ میں 101شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ سٹی میں 306، ماڈل ٹائو ن میں 154، رائیونڈ میں 119شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ شالیمار میں 65شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ باقی شکایات کو حل کروا یا جا رہا ہے ۔