میری لینڈ(ویب ڈیسک) ماہرینِ فلکیات کی ایک عالمی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے گرد عظیم الشان اور پراسرار ’’کائناتی بلبلہ‘‘ اُن واقعات کے تسلسل کا نتیجہ ہے جو آج سے ایک کروڑ 40 لاکھ سال پہلے شروع ہوئے تھے ۔تازہ تحقیق میں ماہرین نے نہ صرف اس کائناتی بلبلے کی پوری تاریخ معلوم کی ہے بلکہ اس کی ساخت کا تعین بھی کیا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پراسرار اور عظیم’’کائناتی بلبلے ‘‘ میں ہمارا نظامِ شمسی بند ہے ۔ کائنات میں ایسے وسیع و عریض بلبلوں کی بڑی تعداد موجود ہوسکتی ہے ۔