لاہور(عمران راج)معروف فلم سٹاراداکار شان کی نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے فلم پالیسی پڑھی ہے مجھے نہیں لگتا کہ ایسے فلم انڈسٹری چل پائے گی پرانی فلمیں چینلز پر چلنی چاہئیں ہمیں حکومت سے ملاقات سے پہلے اپنی فلم پالیسی بنانی چائیے انہوں نے کہا کہ میں نے فواد چودھری کا بیان سنا ہے جس میں انہوں نے ینگ فلم میکر ز کو فلم بنانے کیلئے حکومتی امداد دینے کا کہا ہے میں ان سے گزارش کرونگا ان کو ضرور دیں لیکن فلم کے اصل لوگ ہیں جنہوں نے ساری زندگیاں فلم انڈسٹری پر لگادی ان ہنر مندوں ان سینئر فلم میکرز کو لون دے ان کو وہ سہولیات بھی فراہم کریں تاکہ یہ بہترین تفریحی سرگرمیاں عوام کیلئے پیش کر سکیں ۔