لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور جرمن ڈیولپمنٹ ایجنسی کے اشتراک سے پراپرٹی ٹیکس ریفارمز،ٹیکس وصولیوں کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقادہوا۔سیمینار میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکریٹری ایکسائز وجیح اللہ کنڈی، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زاہد حسین ویگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے کے لیے محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے ہوں گے ۔ٹیکس کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا۔ کسی کو بھی عوام کی ایمانت میں خیانت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کے سسٹم میں ریفارمز لا رہے ہیں۔موٹر ویز اور ہائی ویز کے اطراف کی پراپرٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے ۔ عوام کی سہولیات کے پیش نظر سسٹم لایا جارہا ہے ۔ ایجنٹ مافیا سسٹم کو ختم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔