لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسازئز ریجن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ایکشن پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے جس کے تحت 500پراپرٹی اور لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مالکان کے خلاف وارنٹ گرفتاری،12ہزار ٹیکس گزاروں کو جرمانے کے ساتھ نوٹس اور2200کرایہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرائے کی رقم مالک کو دینے کی بجائے پراپرٹی ٹیکس ادا کریں، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی راو شکیل الرحمان کی ہدایت پر ایکسائز افسران نے شہریوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے مختلف علاقوں میں بینر آویزاں کر دیئے ہیں جس میں کہا گیا کہ ٹیکس گزار28مارچ تک از خود اپنا ٹیکس دا کریں بصورت ان کی جائیداد سیل کر دی جائے گئی اور ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گئی اور دوسری جانب ایسے نادہندگان جن کے ذمہ کئی سال کا پراپرٹی ٹیکس ہے ان کے وارنٹ گرفاری جاری کر دیئے ہیں جن میں لگژری ٹیکس مالکان بھی شامل ہیں ان کو بھی آخری نوٹس ارسال کر دیئے گے ہیں جبکہ ایکسائز ترجمان فخر واہگہ کے مطابق نادہندگان کے خلاف ایکشن لینے کے لئے پلان تیار کر لیا گیا ہے اور28مارچ کے بعد بلا امتیاز کارروائی شروع کر دی جائے گئی کرائے داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رقم پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کرائیں۔