آکلینڈ(ویب ڈیسک) آنکھوں پر نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھ میں روشنی محسوس کرنے والی حساس بافت یعنی ریٹینا کی پشت پر دھاریوں کا تعلق دماغی صلاحیت و صحت سے ہوسکتا ہے ۔ اس ضمن میں سب سے اہم بیماری الزائیمر ہے جو دھیرے دھیرے دماغی صلاحیت کو تباہ کردیتی ہے ۔ یہ مرض خاموشی سے بڑھتا ہے لیکن جب اس کی شدید علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ۔ تاہم وہ دن دور نہیں جب آنکھوں کے معائنے سے اس کیفیت کی قبل ازوقت پیشگوئی کی جاسکتی ہے جو ڈیمنشیا کی عام اور شدید کیفیت بھی ہے ۔