سڈنی(ویب ڈیسک) شمالی آسٹریلیا میں ’’کروٹیلاریا کننگہامیائی‘‘ نامی ایک پھلی دار پودا پایا جاتا ہے جسے مقامی لوگ ’’سبز پرندے والا پھول‘‘ بھی کہتے ہیں کیونکہ جب اس پر پھول نکلتے ہیں تو ان کی رنگت سبز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ جیسے دکھائی بھی دیتے ہیں۔پھول اس پودے کے تنے اور شاخوں سے اس طرح جڑے ہوتے ہیں گویا شکر خورے نے اپنی چونچ، پودے میں گاڑ رکھی ہو۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شمالی آسٹریلیا میں شکر خورے بالکل بھی نہیں پائے جاتے لیکن پھر بھی پودے پر ہوبہو شکر خورے جیسی شکل کے پھول اْگ آئے ہیں جو ماہرین کیلئے کسی معمے سے کم نہیں۔ارتقائی نقطہ نگاہ سے بات کی جائے تو کوئی بھی جاندار اپنے ماحول میں بقاء کے امکانات بہتر بنانے کیلئے اپنے اندر اس نوعیت کی تبدیلیاں لاتا ہے ۔