لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سینیٹ کے پرنسپلز کی چھ اور رجسٹرڈ گریجوایٹس کی پانچ نشستوں پر انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ نتائج کے مطابق، پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کے الحاق کالجز کے پرنسپلز کی نشست پر اسلم پرویز 64 ، احسن مختار 62، انجم نظامی 61، نسرین آفتاب 56، نزہت الرحمن 56اورفرح رشید 53 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ الحاق کالجز کے پرنسپلز کی نشستوں پر 16 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔ الحاق کالجز کے پرنسپلز کی نشستوں پر 127 ووٹرز نے پولنگ میں حصہ لیا۔ رجسٹرڈ گریجوایٹس کی نشستوں پرانتخابات میں 15 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر زنیرہ فرید 744 ووٹ اور یمنہ صدف 626 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ جنرل نشستوں پر ملا خان حیدری 456 ووٹ، محمد عارف452 ووٹ اور ادریس احمد 446 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔رجسٹرڈ گریجوایٹس کی نشست پر 1064 میں سے ایک ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔