لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن صلاح الدین نے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔ علی شان ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 38 کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز ہوئے جن کی نگرانی چیف سلیکٹر صلاح الدین ،ایا ز محمود ،قاسم خان اور مصدق خان نے کی۔ٹرائلز کے بعد چیئر مین نے منتخب 18 کھلاڑیوں کااعلان کردیا۔اٹھارہ رکنی ٹیم میں وقاراحمد، امجد علی،علیم بلال، مبشر علی,رضوان علی، امجد علی خان، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، رضوان علی، عاطف مشتاق، عتیق ارشد, رانا وحید، جنید منظور، غضنفر علی، علی عزیز شان اورارشادشامل ہیں ۔پاکستان لیگ کا پہلا میچ ارجنٹائن کے خلاف دو فروری کو کھیلے گا۔