لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسر ثنا شاہنواز کی پہلی ویب سیریز کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے تاہم انہوں نے ٹائٹل ابھی تک پوشیدہ ہی رکھا ہوا ہے ۔ثنا شاہنواز کی اس ویب سیریز میں چھ کہانیاں شامل ہیں جن میں نامور فنکاروں نے کام کیا ہے ۔ان چھ کہانیوں کو تین رائٹرز نے تحریر کیا ہے جبکہ چار لوگوں نے ڈائریکشن دی ہے ۔کاسٹ میں صبور علی، مینال خان ،منیب بٹ،وہاج علی،حسن احمد،فرقان قریشی ، فریال محمود،علی سفینہ،سبینہ فاروق اور گل رعنا شامل ہیں۔سیریز کا ٹائٹل سانگ’اے زندگی‘ ائمہ بیگ اور نبیل شوکت علی گایا ہے۔ثنا شاہنواز کے مطابق سیریز جلد ہی ان ایئر کی جائے گی ذرائع نے بتایا ہے کہ فریال محمود نے کثیر معاوضے کے عوض ایک بولڈ کردار کیا ہے ۔