امریکہ(نیٹ نیوز)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے ہزاروں ایپلیکیشنز معطل یا بند کر دی ہیں۔ یہ اقدام ’کیمبرج اینالیٹیکا سکینڈل سے متعلق تحقیقات کے تناظر میں اٹھایا گیا، جس میں سامنے آنے والے حقائق کے مطابق رائے عامہ کو ایک مخصوص سمت میں لے جانے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا گیا، جو پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔ خارج کردہ ایپس قریب چار سو مختلف ڈیویلپرز کی ہیں۔