لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کی قائمقام ڈین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل سے ملاقات کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ایک اہم ادارہ ہے ۔انہوں نے دونوں اداروں کے درمیان تحقیقی و تعلیمی اشتراک کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل نے تعلیمی ترقی اور تحقیقی کلچر کو فروغ دینے اور پنجاب یونیورسٹی کیلئے اپنے ماہرین کی خدمات فراہم کرنے سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔