اسلام آباد (92نیوز رپورٹ )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیر اعظم آفس اور وزارت خزانہ میں ٹھن گئی۔ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے بڑا ریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کی تھیں ۔عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل 12روپے فی لٹر تک سستا ہونا چاہئے ،وزیر اعظم نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کم ازکم 15روپے فی لٹر سستا کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت خزانہ پٹرول اور ڈیزل کو 5سے 7روپے فی لٹر سستا کرنا چاہتی ہے ،فیصلہ آج متوقع ہے ، وزارت خزانہ ایک ماہ میں 14ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے ،وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے حتمی پلان آج پیش کیا جائیگا، اس کے بعد فیصلہ ہو گا ۔