لاہور( سپیشل رپورٹر )پٹرولنگ پولیس کی چوکیوں کی حدود کے لیے بورڈ نصب کئے جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق تھانوں کے باہر بورڈ آویزاں کرنے کے بعد پٹرولنگ پولیس کی چوکیوں کی حدود کے تعین کے لیے بھی بورڈ نصب کئے جائیں گے ۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس نے بورڈ کے ڈیزائن اور سٹائل کے نمونے متعلقہ ریجن کوبھجوا دیے ہیں ۔تمام ریجن کے ایس پیز کو حکم دیا گیا ہے کہ دو ہفتے کے اندر پٹرولنگ چوکیوں کی حدود کے شروع اور اختتام کے بورڈ لگائیں ۔نئے ڈیزائن میں بورڈ کا رنگ تبدیل کیا گیا ہے ۔بورڈ پر چوکی کانام نمبر اور ہیلپ لائن درج ہو گی ۔ بورڈ پر چوکی کے انچارج کو اپنا نام اور نمبر لکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ شہری ہائی ویز پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی مشکل پر اس نمبر پر کال کر سکیں گے ۔