لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 100 ارب روپے سے نوجوانوں کے لیے ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کا انعقاد تو ہوگیا مگر نوجوانوں کو درپیش اصل مسائل کا تدارک کون کرے گا؟۔ جب تک ملک میں فرسودہ نظام رائج رہے گا کسی بھی قسم کے فلاحی پروگرام کا فائدہ براہ راست عوام تک نہیں پہنچ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔