پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز خٹک اور اسد قیصر کے پی کے کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے دونوں کو قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزارت اعلیٰ کیلئے آج مشاورت کا آغاز کیا جائیگا۔ علی امین گنڈا پور اور حیدر علی کو بھی قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کی ہدایت کی گئی ،ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ۔