لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے ۔پنجاب بھر کے ینگ ڈاکٹرز کا اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی، ینگ ڈاکٹرز کشمیر ایشو پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔پرچی فیس اور ٹیسٹوں کے ریٹس بڑھا کر ایم ٹی آئی کی طرف قدم بڑھایا جارہا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز تمام ریٹس کے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر قاسم اعوان و دیگر نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں ینگ ڈاکٹرز اگلے ہفتے سے احتجاج کریں گے ۔پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے مگر وہ اسی کی تباہی کے پیچھے پڑی ہے ۔95%وہ لوگ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں وہی لوگ سرکاری ہسپتال میں آتے ہیں۔حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو ہم پنجاب اسمبلی، وزیراعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کا گھیراو کریں گے ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے گزشتہ احتجاج کے نتیجے میں 14 رکنی کمیٹی ایم ٹی آئی کے لیے بنائی گئی مگر حکومت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔