نیویارک(ویب ڈیسک) وزن کم کرنے کے لیے ہمیشہ خوراک اور ورزش پر اکتفا کیا جاتا ہے لیکن ہم تیسرا اہم حصہ عنصر فراموش کررہے ہیں جسے نیند کہا جاتا ہے ۔ایک صحتمند انسان کو روزانہ سات سے نو گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے لیکن نیند کا دورانیہ کم ہونے سے جسمانی چربی بڑھتی جاتی ہے ، موٹاپے میں اضافہ ہوسکتا ہے اور وزن گھٹانے کی غذائیں بے اثر بھی ہوسکتی ہیں۔ایک سروے سے معلوم ہوا کہ نیند کی کمی سے لیپٹں کم ہوتا ہے اور گریلن بڑھتا ہے جس سے متاثر ہونے والا زیادہ کھانے لگتا ہے ۔