فیصل آباد(گلزیب ملک )محکمہ ماحولیات کی انتظا میہ نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو نے والے بھٹوں کو بند کیے جانے کی خود ساختہ رپورٹس کے ذر یعے پنجاب حکومت کو ،،ماموں ،،بنا دیا ، پنجاب پولیس کی ایک برا نچ کی طرف سے بھجوائی جانیوالی رپورٹ نے محکمہ ماحولیات کی انتظا میہ کا پردہ چاک کر دیا ، محکمہ موحولیات سموگ سیزن میں بھٹوں کی بندش کی جعلی رپورٹیں جاری کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجا ب پولیس کی ایک برا نچ کی طرف سے تیار کیجانیوالی رپورٹ میں یہ بات منکشف ہو ئی ہیں کہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹوں کو بند کیے جا نے کی رپورٹس جعلی ہیں ۔ فیصل آ باد سمیت صو بہ بھر کے درجنوں مقامات پر تاحال پرانی ٹیکنالوجی پر بھٹے فعال ہیں، محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کی بندش کی رپورٹس جاری کیں تھیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ سیزن کے دوران نہ تو بھٹوں کو بند کیا گیا نہ ہی انکا سروے ممکن ہوا۔