لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فوری کے نام کھلے خط میں پاکستانی اداکارہ نے پریانکا چوپڑا سے متعلق مطالبہ کیا۔ارمینا خان نے کہا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا نہ گرفتار ہوجائیں کہ انہیں اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔ انہوں نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیاکہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا۔