لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ٹریڈ یونین کی آزادی مزدور کا بنیادی ، آئینی و قانونی حق ہے لیکن واپڈا میں ہائیڈرو یونین نے 54 سال سے جبراًمزدوروں کو انکے جمہوری حقوق سے محروم کر رکھا ہے جیسے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو مصنوعی جمہوریت کے ذریعے انڈیا نے 70 سال سے انکے حق رائے دہی سے محروم کیے رکھا ۔ ان خیالات کا اظہارایس ڈی ثاقب مرکزی صدر واپڈا پیغام یونین نے یونین کے ریجنل اجلاس منعقدہ میکلوڈ روڈ ڈویثرن لیسکو لاہور میں کیا۔اس موقع پر احسان چودھری مرکزی چیئرمین، ساجن پنہور مرکزی سیکرٹری جنرل ، توقیر اسلام چیئرمین لیسکو ، یحیٰ گجر چیئرمین NTDC ، میاں طارق ریجنل چیئرمین لاہور، عامر جٹ ریجنل چیئرمین یوتھ ونگ ودیگر نے پریس کلب کے سامنے واپڈا پیغام یونین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا ۔ شرکا نے کہا کہ دوران کہا کہ میاں طارق پر قاتلانہ حملہ ہائیڈرو یونین کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اسلئے کہ انکے بیشتر عہدیداران اربوں روپے کی کرپشن، کھربوں روپے کی بجلی چوری ، کروڑوں روپے کی بھتہ خوری، کام چوری میں ملوث ہوکر کروڑوں ، اربوں روپے کے اثاثے بنا چکے ہیں۔