لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی لاہور میں پرموشن تقریب اداکارہ دیگر کاسٹ کے ساتھ پاکستان ویڈنگ شو میں شریک ہوئی جس میں شہریوں کے ساتھ شوبز سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اداکارہ مایا علی، شہریار منور، احمد علی بٹ اور زارا نور عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلم کی تمام کاسٹ نے فلم بینوں کے لئے عید کا تحفہ بنا دیا ہے جو تمام دیکھنے والوں کو پسند آئے گی۔ شہریار منور نے بتایا کہ اداکار جب پروڈیوسر بن کر کام کرتا ہے تو اس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے لیکن بطور پروڈیوسر میں نے کبھی کسی فنکار کو تنگ نہیں کیا۔ اس فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور کہانی سے لے کر میوزک تک سارا کام پروفیشنل انداز میں کیا گیا ہے ۔اس فلم میں شائقین کے لئے بہت سے سرپرائز بھی ہیں۔ فلم دیکھ کر ہر کسی کو یہ لگے گا کہ یہ اس کی کہانی ہے اور جہاں تک اس کے نام کا تعلق ہے تو یہ فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ میوزک کے لئے اذان سمیع خاں کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے بہت محنت سے فلم کا میوزک تیار کیا ہے ۔