کوئینز لینڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں ایک نو سالہ بچے کی ویڈیو نے اس وقت ہنگامہ برپا کردیا جب بچے نے پستہ قد کی وجہ سے دیگر بچوں کی باتوں اور شرارتوں سے تنگ آکر روتے ہوئے اپنی ماں سے خودکشی کی خواہش کا اظہار کیا۔کواڈن کی ماں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ روتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ بچے روز اسے قد کی وجہ سے پریشان کرتے اس لئے وہ اپنے دل میں چاقو اتارنا چاہتا ہے تاکہ زندگی کا خاتمہ ہو جائے ۔ماں سمجھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن بچہ کہتا ہے کہ آپکو بھی میری کوئی پروا نہیں، میں جینا نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ کوئی آکر مجھے ماردے ۔بچے کی ماں نے کہا کہ وہ ہر وقت اس پر نظریں جمائے رکھتی ہوں کہ کہیں وہ اپنی جان نہ لے لے ۔ویڈیو کو ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے اور کواڈن کی حمایت میں ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے ۔پستہ قد امریکی کامیڈین بریڈ ولیمز نے کواڈن کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر بھی جمع کر لئے ہیں تاکہ وہ انہیں اور انکی فیملی کوڈزنی لینڈ بھیج سکیں ۔ ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے بھی یہ ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اورکواڈن کو پیغام دیا کہ وہ مضبوط رہے ۔