امریکہ(نیٹ نیوز )عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی متاثر کن خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے جب کہ متاثر کن مردوں میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان 17 ویں نمبر پر آتے ہیں۔عالمی انڈیکس رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شخص ہیں جب کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما دوسرے اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے معروف ہالی ووڈ اداکار جیکی چن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چھٹا، امریکی صدر ٹرمپ کو 14 واں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو 17 واں نمبر دیا گیا ہے ۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان 19 ویں نمبر پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شخص ہیں۔خواتین کی عالمی رینکنگ میں نوبیل کا امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو چھٹا نمبر دیا گیا ہے جب کہ امریکہ کی سابق خاتون اول مشعل اوباما پہلے ، مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے دوسرے ، انجلینا جولی تیسرے اور ملکہ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ سب سے زیاد پسندیدہ خواتین کی فہرست میں معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔