کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا ہے جس میں پسماندہ اضلاع کی ترقی، تعلیم، صنعت، اور پبلک انشورنس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔کوئٹہ میں بی اے پی کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا سنگین مسئلہ حل کیا جائے گا، بندر گاہ کے قریب سہولتیں فراہم کی جائیں گی، زرعی شعبے کے لیے مراعات لائی جائیں گی، دور درازعلاقوں کے لیے شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔منشور میں کہا گیا ہے کہ غریب اور مستحق طلبا کے لیے تعلیمی اخراجات فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، مڈل کلاس تک 100 فی صد داخلوں کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور سرکاری سکولوں میں جدید لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی۔