اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ،نیٹ نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی ایک اپوزیشن لیڈرنے میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا سارے اپوزیشن لیڈرز اپنے بیانات میں کہتے رہے کہ یہ کر دیں گے ، وہ کر دیں گے لیکن کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا، صرف دھمکیوں پر زور ہے ۔ ایسے نہیں چلے گا پیسے واپس کرو یا جیل جاؤچوائس آ پ کی اپنی ہے ۔