پشاور، لاہور (سٹاف رپورٹر، سپیشل رپورٹر )پشاور میں سوڑیزئی پایان میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، فائرنگ سے 6 بھائیوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا ساتھی بھی ہلاک ہوا، 6 بھائیوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، 60 سالہ عبدالغفار ولد محمد جان نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے تھانہ انقلاب پولیس کو بتایا ان کے بچوں کی ہمسایہ نوراﷲ کے بچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی ، نوراﷲ ریاض ، بشیر امجد ، سیف اﷲ ملنگ اورثناء اﷲ نے انھیں امیر نواز کے بھٹہ خشت آفس راضی نامہ کے لئے بلایا ، وہ اپنے بیٹوں بخت اﷲ، رحمت اﷲ، عنایت اﷲ، شرافت، قادر، جاوید اور نعمت اﷲ کے ساتھ وہاں گیا توملزمان نے دوبارہ تکرار شروع کردی اور مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی، 5 بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے ، میں اور ایک بیٹا زخمی ہوئے ، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بخت اﷲ بھی دم توڑ گیا، ملزمان کا اپنا ساتھی نور اﷲ بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، ملنگ اور ثنا ء اﷲ کو گرفتار کرلیا گیا۔