پشاور ( خبرنگار،نامہ نگار) بی آر ٹی پشاور کے سٹیشنوں اور 71بسوں میں وائی فائی سسٹم کی تنصیب مکمل ہوگئی جبکہ سٹیشنوں کو ہائی پاور بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے ، 149بسوں میں وائی فائی لگانے کاکام حتمی مرحلے میں ہے ،18 میٹر کی مزید 45بسیں عید الفطر کے بعد پشاور پہنچ جائیں گی، بی آر ٹی پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق پشاور ریپڈ بس منصوبے میں بس سٹینشز ، بس ڈپوز پر تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ۔دوسری جانب منصوبے میں ایک اور نقص سامنے آگیا ، بی آر ٹی فلائی اوور میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔پشاور میں معمولی بارش ہوئی تو بی آر ٹی فلائی اور پر جگہ جگہ پانی جمع ہوا تاہم تہکال میں زیادہ پانی جمع ہو نے کے باعث فلائی اوور میں موجود سوراخ سے نیچے سڑک پر گرنے لگا جس سے نیچے گاڑیوں کے لئے گزرنا محال ہو گیا۔ بعض جگہوں میں بی آر ٹی پر دو دو فٹ تک پانی جمع ہو گیا۔