پشاور(آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے کے لئے آر ٹی ایس سسٹم ، بی آر ٹی سگنل ، ٹریفک لائنز ، سٹیشنز کا قیام مکمل ہو گیا ہے ، 27کلو میٹر روٹ پر آزمائشی بنیادوں پر چمکنی سے فردوس تک اور حیات آباد سے یونیورسٹی ٹائون تک چلانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، 23مارچ سے قبل ابتدائی طور پر بسیں چلائی جائیں گی جس میں میڈیا ، وزراء اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام بھی ہو نگے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے اتوار کے روز تینوں ریچز پر جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کام کا جائزہ لیا ،حیات آباد سے بسوں کو چمکنی تک آئندہ ہفتے تک منتقل کردیا جائے گا۔