پشاور ( نیوز رپورٹر) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں آئی ایل ایس سسٹم کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے ، بسوں کو تیل کی فراہمی کے لئے ڈپوز کی تعمیر بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، پشاور کینٹ میں مسافروں کی سہو لت کے لئے زیبرا کراسنگ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بی آر ٹی پشاور کو کامیاب ترین منصوبہ قرار دیا ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے بی آر ٹی ٹیموں نے بھی پشاور بی آر ٹی پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے ۔پشاور بی آر ٹی نے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بی آر ٹی جیسے منصوبے بنائے گئے ہیں اس ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانگی کو بھی جاری رکھا گیا ہے ۔ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔