پشاور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کا ایک اور بڑا اعلان ، پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو سرگرم رکھنے کے لیے زلمی فورس پروگرام لانچ کردیا، پورے پاکستان سے طلبا اور طالبات رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ زلمی فورس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کو جہاں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جارہا ہے وہیں مختلف سماجی ، فلاحی اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔