پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزایافتہ200افرادکی سزائیں کالعدم قراردیکر انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس نعیم انور پرمشتمل دورکنی بنچ نے کی ۔یاد رہے حکومت نے کیس کیخلاف2018ء میں اپیل دائر کی تھی جوزیرالتوا تھی ۔منگل کے روز عدالت نے ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ افراد کو بری کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہاکہ اعترافی بیانات پر ملزمان کو سزاہوئی، ملزمان کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں دیاگیا۔عدالت نے مزید100ملزمان سے متعلق تفصیلات اورریکارڈ نہ ملنے پر سماعت ملتوی کرکے دوبارہ ریکارڈ پیش کرنے کابھی حکم دیدیا ۔