پشاور(نامہ نگار)پشاور ٹول پلازہ پر شہری نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کرنے پر موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی،گاڑی اسلام آباد سے پشاور آ رہی تھی،پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس نے مردان کے پاس بھی گاڑی کو روکنے کی کوششیں کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تھی۔پشاور ٹول پلازہ پر جب موٹروے پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکاروں سے بھاگنے کی کوشش کی ، پولیس کے مطابق ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔حادثے کی وجہ سے عدیل کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار کو کچلنے وا لے ملزم جنید کی عمر 26 سال اور اسلام آباد کا رہائشی ہے ،اے ایس پی چمکنی کے مطابق موٹر وے پولیس کی جانب سے مراسلہ ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائیگی۔