پشاور ( سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں 4ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ، منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس سے جاری علامیہ کے مطابق جسٹس وقار احمد، جسٹس محمد نعیم انور، جسٹس احمد علی اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیاہے ، ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 19 ہوجائے گی۔