پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور کی تاریخ میں پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، مدیحہ مشتاق ملک کو پہلی چائلڈ کورٹ جج تعینات کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے باقاعدہ کورٹ کا افتتاح کیا،کورٹ کے افتتاح کے دن ہی چائلڈ سے متعلق6 مقدمات کی سماعت ہو ئی ۔ ہفتے کے روز چیف جسٹس پشاور ہا ئی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، بعدازاں رجسٹرار پشاور ہا ئی کورٹ خواجہ محی الدین نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ہا ئی کورٹ کم کمسن بچوں کیلئے کچھ بہتر کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔اس سلسلے میں پشاور میں پہلے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا افتتاح کیا گیا ہے ۔