پشاور،سرگودھا،حویلیاں (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں معمولی تنازعہ پر نوجوان نے اپنے والد اور تین جوان بھائیوں اور چچا کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ،ایک ہی گھر سے 6 جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ سرگودھا میں 2گروپوں میں لڑائی سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق معمولی گھریلو تنازعہ پر 24 سالہ عبد اﷲ نے اپنے والد گل زادہ ، چچا فقیر محمد اور 3بھائیوں پر فائرنگ کردی جسکے بعد ملزم عبد اﷲ نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے بتایا کہ ملزم عبد اﷲ بظاہر ذہنی بیمار تھا ۔سرگودھا کے نواحی چک 2 شمالی میں راجہ انوارگروپ اورراجہ باسط گروپ کا ایک رشے دار کی فوتگی پر آمناسامناہوگیا جس سے دونوں گروپوں کے تین افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے ۔فیصل آباد میں شہری کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ۔کبیر والامیں مہندی میں فائر نگ سے نجف علی ہلاک ہو گیا۔ رحیم یارخان کے ناظم کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے ۔ حویلیاں میں ایک اور بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا،تین سالہ فریال گزشتہ روز دن ڈھائی بجے گھر سے غائب ہوئی۔لاش ویرانے ملی۔